فیصل آباد،35وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان،خاتون سمیت تین د زخمی

پولیس ناکوں کے باوجود شہری لٹتے رہے، نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فونز و قیمتی گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے،مزاحمت پر ڈکوؤںنے گولیاں مار دیں

ہفتہ 5 مئی 2018 19:23

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ڈکیتی ، چوری کی 35وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان ، ڈکیتی مزاحمت پر خاتون سمیت 3افراد گولیاں لگنے سے شدید زخمی دیگر وارداتوں میں دن دیہاڑے شہری لاکھوں کی نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فونز و قیمتی گاڑیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے پولیس ناکوں کے باوجود شہری لٹتے رہے ، پولیس نے روایتی طریقہ اپناتے ہوئے متعدد وارداتیں بوگس قرار دے دیں ، تفصیلات کے مطابق میو ہسپتال لاہور سے ریٹائرڈ ہونے والی ڈپٹی چیف نرسنگ، بسم اللہ اپنے شوہر اور دیور کیساتھ کار میں ایچ بی ایل سے بیس لاکھ کی نقدی نکلوا کر گھر جا رہی تھی کہ ہلا احمر چوک میں ڈاکوئوں نے خاتون سے بیس لاکھ کی نقدی چھین لی ، مزاحمت پر اسے گولیاں مار دیں ، جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال طبی امداد کی فراہمی جاری ہے جبکہ دوسرے واقعہ میں گزشتہ رات تھانہ ملت ٹائون کے علاقہ میں117ج ب کا رہائشی تیس سالہ ندیم ولد سجاد ٹائر پنکچر کی دکان بند کر کے اسے علاقہ کے شفیق کیساتھ گھر واپس جارہا تھا کہ سبحان موبائل شاپ دھنو لہ کے قریب ڈاکوئوں نے موبائل چھیننے کی کوشش میں ناکامی پر دونوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا جبکہ علامہ اقبال کالونی میں عادل ‘21ج ب میں سہیل ‘سکندر چوک میں فریاد ‘غوثیہ چوک میں شاہد ‘کینال روڈ میں عابد ‘حسین شوگر مل جڑانوالہ میں رائے احمد ‘مصطفی آباد میں افتخار ‘منصور ملکی روڈ میں عبدالرئوف سے ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی و قیمتی سامان لوٹ لیا ‘247ر ب میں اویس کے مویشی چور لے گئے ‘شمس آباد میں طارق کے گھر سے قیمتی سامان چور لے گئے ‘مسلم ٹائون میں بھی شہری کے گھر سے چور طلائی زیورات و دیگر سامان چوری کرکے لے اڑے ‘یٰسین آباد میں حافظ ساجد ‘سیف اللہ ‘ٹول ٹیکس میں شہباز ‘پہاڑی گرائونڈ میں اویس ‘65والا بائی پاس میں شفاقت ‘گارڈن کالونی میں شکیل ‘امین آباد میں خالد ‘جناح کالونی میں عالم ‘کلیم شہید پارک میں شاہ زیب 240گ ب میں شاہد‘509گ ب میں عثمان کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ۔