یونیورسٹی آف بلوچستان اور کاروسلنکا انسٹیٹوٹ آف سوئیڈن کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط

ہفتہ 5 مئی 2018 19:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) یونیورسٹی آف بلوچستان اور کاروسلنکا انسٹیٹوٹ آف سوئیڈن کے مابین ایک مفاہمتی یادداشت کے سمجھوتے پر دستخط ہوئے۔ گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان محمد خان اچکزئی و وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال ایک تعلیمی و مطالعاتی دورے پر سوئیڈن گئے ہوئے ہیں۔یہ دورہ انہوں نے کاروسلنکا انسٹیٹیوٹ کے سینئر پروفیسر انگیمر ایرنابرگ کے خصوصی دعوت پر کیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی کی موجودگی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال اور کاروسلنکا انسٹییٹیوٹ کے سینئر پروفیسر انگیمر ایرنابرگ نے باہمی رضا مندی کے تحت یادداشت پر دستخط کئے۔ باہمی سمجھوتے کے تحت دونوں ادارے باہمی مفاد کو مدنظر رکتھے ہوئے تعلیمی، تحقیقی و تربیتی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر فروغ دیں گے۔

(جاری ہے)

اور مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون و اشتراک عمل کو بروء کار لاتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی کے زرائع، تحقیقی و تجرباتی مواد کے تبادلوں، محققین اور فیکلٹی کے ارکان کی مختصر مدت کے تبادلے اور تربیت، انتظامی اہلکار، اور فیکلٹی کے ارکان کے متعدد دورے، علمی طور پر مواد کے تبادلے، سائنسی وسائل، کتابوں اور طالب علموں کے اسباب کا اشتراک اور استعمال کو فروغ دینا، مشترکہ لیکچر، نصاب، سیمینار، کانفرنسز، تعلیمی ورکشاپس اور تعلیمی اجلاسوں میں شرکت، یونیورسٹی میں ایک یونٹ ٹمربیالوجی کے شعبہ قائم کرنے میں مدد اور ایک دوسرے کے مدد اور رہنمائی سے دونوں اداروں کے مفاد میں کام کیا جائے گا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان و چانسلر جامعہ بلوچستان نے کہا کہ سوئیڈن اور پاکستان کے بہتر تعلقات جہاں استوار ہیں اور مختلف معاملات کو مدنظر رکھا جارہا ہے وہاں صوبے کے معاملات اور تعلیمی ترقی کے لئے مختلف اقدامات کئے جارہے ہیں۔ جامعہ بلوچستان کے ساتھ سوئیڈن یونیورسٹی کے باہمی سمجھوتہ کے صوبے میں اعلیٰ تعلیم و تحقیقی سرگرمیوں پر مثبت اثرات مرتب کریں گے۔

تعلیمی ماہرین کے تبادلوں سمیت مختلف تعلیمی منصوبوں کو مشترکہ طور پر عملی جامہ پہنایا جائے گا۔ کیونکہ یہ امر کسی سے پوشیدہ نہیںکہ موجودہ گلوبلائزیشن کے دور میں اقوام کے ساتھ بہتر تعلقات و اشتراک عمل انتہائی ضروری ہے اور تعلیمی اداروں کے توسط سے اسے مزید وسط دیتے ہوئے اعلیٰ تعلیم جدید ٹیکنالوجی کے اصول کو ممکن بنانے کے ساتھ دو طرفہ تعلقات و تعاون کو بروء کار لا کر ترقی کے مناظر طے کئے جاسکتے ہیں۔

جامعہ کے وائس چانسلر نے اس موقع پر کہا کہ گزشتہ برسوں سے سوئیڈن کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے ساتھ مختلف تعلیمی سرگرمیوں کو مشترکہ طور پر پروان چڑھایا جارہا ہے۔ ماہرین کے تبادلوں، کانفرنسز اور تربیتی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ جامعہ کے اساتذہ جہاں پر مختلف ڈگری پروگرامز اور تربیتی سرگرمیوں سے استفادہ کررہے ہیںاور موجودہ باہمی سمجھوتہ بھی اس سلسلے کی گڑھی ہے۔اس موقع پر جامعہ کے اساتذہ ڈاکٹر عمران نواز بگٹی اور ریسرچر محمد مشتاق یاسینزئی نے سرطان سے مطالق اپنی حالیہ تحقیق سے وفد کو آگاہ کیا۔