Live Updates

منگھو پیر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 5سالا بچی کے ورثا انصاف نہ ملنے پر حلیم عادل شیخ کے پاس پہنچ گئے

رابعہ مگسی کا کیس بھی دہشتگردی کی عدالت میں چلایا جائے اور جو لوگ دھمکیوں دے رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جائے حلیم عادل شیخ

ہفتہ 5 مئی 2018 19:23

منگھو پیر میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 5سالا بچی کے ورثا انصاف ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) کچھ روز قبل منگھو پیر کے علاقے میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 5سالا بچی رابعہ مگسی کے ورثا انصاف نہ ملنے پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کے پاس پہنچ گئے، 5سالا رابعہ مگسی کے والد بقا مگسی اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف رہنما حلیم عادل شیخ کی رہائش گاہ پر پہنچے اور میڈیا کے سامنے بیان دیتے ہوئے بقا مگسی نے کہا کہ ہماری معصوم بچی کو بے زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا گیا علاقہ کے کچھ مقامے لوگ ہمیں کیس سے ہاتھ اٹھانے کے لئے دھمکیاں دی جارہی ہیں پ پ کے مقامی رہنما جمن دروان شال خان اصل قاتلوں کو چھڑوانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہماری ساتھ ظلم ہوا کسی بھی مدد نہیں کی حکومت 15لاکھ دینے کا کہا تھا لیکن ایک لاکھ خیرات کے لئے دیئے گئے تھے انہوں نے کہا ہم غریب ہیں ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہورہا ہے، اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا قصور کی زینب کو انصاف مل سکتا ہے تو سندھ کی رابعہ مگسی انصاف سے کیوں محروم ہے، حکمران جماعت کے لوگ ان غریبوں کی مدد کرنے کے بجائے دھمکیاں دے رہے ہیں جس کی مذمت کرتے ہیں، انہوں نے کہا رابعہ مگسی معصوم بچی تھی جس کو انسان کے روپ میں درندوں نے بے دردی سے قتل کر دیا ورثا آج تک غم میں ہیں لیکن ان کو کوئی مداوا نہیں بنا، انہوں نے کہا رابعہ مگسی کے ورثا کو انصاف دلائیں گے ان کی ہر ممکن مدد کی جائے، انہوں نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا قصور کی زینب کی طرح رابعہ مگسی کیس کا بھی نوٹس لیا جائے اور کیس کو دہشتگردی کی عدالت میں روزانہ کی بنیاد پر سنا جائے جو لوگ ملزمان چھڑانا چاہتے ہیں اور دھمکیاں دے رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

اس موقعہ پر پی ٹی آئی رہنما عطاء اللہ ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سعید آفریدی و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات