کراچی، یونی شاپنگ سینٹر انتظامیہ کی بلڈنگ میں دفاتراور دکان مالکان سے لوٹ مار

بجلی کا بل فی یونٹ38روپے ،مینٹیننس ،کیبل فالٹ سمیت دیگر کی مدمیں ناجائز وصولیاں کرنے لگی

ہفتہ مئی 19:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) صدرمیں شاہراہ عراق پر واقع محبوب کلاتھ مارکیٹ کے سامنے قائم یونی شاپنگ سینٹر کی انتظامیہ کی بلڈنگ میںدفاتر مالکان اور دکانداروں سے بجلی کے ہوشربا فی یونٹ 38روپے وصولیاں جاری ہیں جبکہ مینٹیننس اور لفٹ سمیت دیگر کی مد میں بھی رقم ہڑپ کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ مینٹیننس کے نام لاکھوں روپے وصول کرنے کے بعد بھی بلڈنگ میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں ،لفٹ آئے روز بند کرکے مرمت کے نام پررقم بٹوری جاتی ہے تو دوسری جانب پارکنگ کو دفاتراور دکانداروں کے بجائے پرائیویٹ پارکنگ بنادیا گیا ملی بھگت سے لاکھوں روپے کا دھندہ ہونے لگا جو انتظامیہ کی جیب میں جانے لگا،اور پارکنگ کو واشنگ ایریا بناکر گاڑیاں اور ٹائروں کی دھلائی شروع کردی گئی ۔

کوئی پوچھنے والا نہیں نہ ہی اس بلڈنگ میں آمد وخرچ کا آڈٹ کرایا جاتاہے ۔متاثرین نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کی ہے کہ یونی شاپنگ سینٹر میں لوٹ مار کا نوٹس لیتے ہوئے آڈٹ کرائیں اور نیب سے تحقیقات کراکے لوٹ مار سے بچائیں۔متاثرین نے کہاہے چند سال قبل بھی تمام دفاتراور دکانوں کے بجلی کے نئے میٹر لگانے کی مد میںلاکھوں روپے کی وصولیا ں کی گئیں تھی جس کا آج تک کوئی پتا نہ چلا اور لوگ رودھوکر خاموش ہوئے ۔