خیبرپختونخوا، فاٹا، اسلام آباد، بالائی پنجاب‘ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ہفتہ مئی 19:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) محکمہ موسمیات نی( کل)اتوار اور سوموار کے روزخیبرپختونخوا، فاٹا،، اسلام آباد، بالائی پنجاب ( راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،، سرگودھا ڈویژن)، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس دوران ملتان،، ڈی جی خان، بہاولپور، فیصل آباد اور ساہیوال ڈویژن میں بھی بعض مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ(رات) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔تاہم خیبرپختونخوا،، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور،، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد، بالائی فاٹا،، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر جبکہ ملتان،، ڈی جی خان، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن میں بعض مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ،راولپنڈی، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اورکشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا :پاراچنار 14 ، بالاکوٹ13،کوہاٹ 06، لوئیر دیر، دورش 01،کشمیر: گڑھی دوپٹہ 03 ، کوٹلی 01، پنجاب اسلام آباد 07 ، کامرہ 05 ، راولپنڈی ، منگلہ 02 ، کوٹ ادو، میانوالی میں 01 ملی میڑ ریکارڈ کی گئی۔