Live Updates

باہرگارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، کیا احسن اقبال اسے سیاست کہتے ہیں‘ فواد چوہدری

ملک میں سیاست کا رخ اور مزاج عمران خان طے کریں گے، احسن اقبال اقامہ جیب میں رکھ کر عمران خان کی سیاست نہیں سمجھ سکتے، بیان

ہفتہ 5 مئی 2018 19:27

باہرگارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، کیا احسن اقبال اسے سیاست کہتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ باہرگارڈ کی نوکری اور پاکستان میں وزارت، کیا احسن اقبال اسے سیاست کہتے ہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ احسن اقبال صاحب غیرملکی اقامہ جیب میں رکھ کر دانشوری جھاڑنے کی ضرورت نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ تجربے کے نام پرشریفوں نے درباری اور دربان قوم پرمسلط کیے، جن سے جان چھڑانی ہوگی، قوم ان کے تجربے اور سیاست، دونوں سے پناہ چاہتے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ عمران خان اس سیاست پر لعنت بھیجتے ہیں جو اقامے سے جنم دیتی ہے، عمران خان قوم کا انتخاب اور مستقبل کے وزیر اعظم ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں سیاست کا رخ اور مزاج عمران خان طے کریں گے، احسن اقبال اقامہ جیب میں رکھ کر عمران خان کی سیاست نہیں سمجھ سکتے، احسن اقبال اقامہ چھوڑیں، سیاست ہم سکھا دیں گے، اب کرپشن، منی لانڈرنگ اور اقاموں کی مزید کوئی گنجائش نہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات