سینیٹر مشاہد اللہ خان جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ فورمز کے 13ویں سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے

پاکستان جنگلات کیلئے اقوام متحدہ کے مقرر کردہ ہداف سے کوسوں دور ہے، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی

ہفتہ 5 مئی 2018 19:27

سینیٹر مشاہد اللہ خان جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ فورمز کے 13ویں سیشن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مشاہد اللہ خان (کل)سوموار سے نیو یارک میں شروع ہونے والے جنگلات سے متعلق اقوام متحدہ فورمز کے 13ویں سیشن میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔پانچ روزہ سیشن میں اقوام متحدہ کے سٹریٹجک پلان برائے جنگلات2017-18 پر عملدرآمدکو زیر بحث لایا جائیگا۔

ہفتہ کو جاری بیان میں مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان جنگلات کیلئے اقوام متحدہ کے مقرر کردہ ہداف سے کوسوں دور ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کو جنگلات کیلئے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کی راہ میں متعدد چیلنجوں کا سامنا ہے جس پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ یو این فورم جنگلات کے رقبے میں اضافے کیلئے ایک موقع اور جنگلات کی پائیدار مینجمنٹ کیلئے بین الاقوامی حمایت فراہم کریگا۔انہوں نے کہا کہ فورم کا بنیادی مقصد جنگلات سے متعلق معاہدوں پر عملدرآمد کرانا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنگلات سے متعلقہ معاملات پر رکن ممالک کے درمیان تعاون میں اضافہ اور پالیسی اور پروگرام کوارڈینیشن بھی فورمز کے مقاصد میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :