ملتان، سول جج پر جوتا پھینکنے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 18 سال قید ،2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی

ہفتہ 5 مئی 2018 19:27

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) سول جج پر جوتا پھینکنے والے ملزم کو انسداد دہشت گردی عدالت نے 18 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک میں جج کو جوتا مارنے والے ملزم کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جج ملک خالد محمود نے کی۔ عدالت نے ملزم کے ایک ہی دن کے ٹرائل کے بعد کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے ملزم اعجاز کو جج کو جوتا مارنے کے جرم میں 18 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔واضح رہے کہ ملزم اعجاز کو چند روز قبل چوری کے کیس میں سماعت پر لایا گیا تھا اور اس نے سول جج پر جوتا پھینکا تھا۔

متعلقہ عنوان :