وفاقی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران 5 منیشات فروشوں‘ 8 جواریوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرلیا

ہفتہ مئی 19:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) وفاقی پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 5 منیشات فروشوں‘ 8 جواریوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1440 گرام ہیروئن ، موبائل فون ،نقدی اور مال مسروقہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیئے ۔۔پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی اسلام آباد نے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کے احکامات جاری کیئے ہیں ۔

ان احکامات کی روشنی میں تھانہ ترنول پولیس کے ایس ایچ او فیاض شنواری کی سربراہی میں محمد اقبال سب انسپکٹر معہ ٹیم نے تھانہ ترنول کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے منشیات فروش غلام شبیر سمیت تین ملزمان جن میں طارق جاوید ،کامران اور غلام شبیر کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزمان سے 1335گرام ہیروئن برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ نون پولیس کے نیاز خان سب انسپکٹر نے ملزم کلیم اللہ سے 105 گرام ہیروئن برآمد کی ۔۔تھانہ سبزیمنڈی پولیس کے اے ایس آئی محمد رشید نے قمار بازی میں ملوث آٹھ کس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1870 روپے نقدی ،گھڑیاں ،دس عدد موبائل اور تاش برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔۔تھانہ رمنا پولیس کے محمد اکرم اے ایس آئی نے ملزم اشفاق سے دس کین بئیر اور ایک بوتل شراب برآمد کی ۔۔تھانہ سہالہ پولیس کے عنایت اے ایس آئی نے تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کے قتل کے مقدمہ نمبر 203/18 میں ملوث ملزم عمران وسیم سے آلہ قتل 9MM پسٹل برآمد کیا۔