اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں سرچ آپریشن

ہفتہ 5 مئی 2018 19:29

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس اور پاکستان رینجرز کا تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں سرچ آپریشن،سرچ آپریشن مسلم کالونی ،بری امام اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا ،105 گھر وں ،دوکانوںاور دیگر مقامات کو چیک کیا گیا 155 کے قریب افراد کی موقع پر سرچنگ کی گئی ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد وفاقی دارالحکومت کی سیکورٹی کو موثر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں اسلام آباد پولیس، پاکستان ر ینجرز اور سیکورٹی اداروں کا سرچ آپریشن ۔ جس میں اسلام آباد پولیس سی ٹی ایف پولیس، سٹی زون کی تھانوں کی پولیس اور پولیس کمانڈوز نے حصہ لیا ،سرچ آپریشن مسلم کالونی ،بری امام اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا ،105 گھر وں ،دوکانوںاور دیگر مقامات کو چیک کیا گیا 155 کے قریب افراد کی موقع پر سرچنگ کی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آباد نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد سیکورٹی کو موٖٖثر بنانا ہے ۔ انہوں نے تما م ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سخت چیکنک کے عمل کو یقینی بنائیں، اور سرچ آپریشن کو جاری رکھیںتاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔