پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی صوبہ بھر میں ہسپتال کینٹینوں کی چیکنگ جاری

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا جنرل اسپتال کیفے ٹیریا کا دورہ،ناقص اشیا کے استعمال پر اسپتال کیفےٹیریامیں پیزاسیکشن،ملک شیک پوائنٹ سیل کر دئیے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 5 مئی 2018 19:52

پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی صوبہ بھر میں ہسپتال کینٹینوں کی چیکنگ جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے ہسپتال کینٹینوں کی چیکنگ کرتے ہوئے زائد المیعاد اجزاء، ناقص گوشت، گلے سڑے پھلوں کے استعمال پرجنرل ہسپتال مین کیفے ٹیریا پیزا سیکشن، ملک شیک پوائنٹ سربمہر کر دیا جبکہ انتہائی ناقص صفائی، ورکرز کے میڈیکل عدم موجود گی پرایمرجنسی وارڈ کی کینٹین کو بھی سیل کر دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کی سربراہی میں لاہورمیں واقع معروف جنرل ہسپتال کے کیفے ٹیریاز کا سرپرائز وزٹ کیا۔ڈی جی فوڈ نے جیکنگ کے دوران گندے برتنوں، زائد المیعاد اجزاء، باسی گوشت گلے سڑے پھلوں کے استعمال ،کھلے کوڑادان،حشرات کی بھرمار،ورکرز کے میڈیکل کی عدم موجودگی پرجنرل ہسپتال مین کیفے ٹیریا کاپیزا سیکشن، ملک شیک پوائنٹ اور ایمرجنسی وارڈ کی کینٹین کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملک شیک پوائنٹ پرگلےسڑےپھل استعمال کیےجارہےتھے جبکہ :پیزاسیکشن میں زائدالمیعاد اشیاء،ناقص گوشت استعمال ہورہا تھا۔اسپتال کینٹین سے روزانہ ہزاروں افراد کھانا کھاتے ہیں جبکہ کینٹین میں کام کرنیوالوں کے ہیلتھ سرٹیفکیٹ بھی نہیں تھے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل نے واضح کیاکہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہسپتال کینٹین کا انتظام صرف منظور شدہ کیٹررز کو دینے کی اجازت ہے جس کی ہدایات فوڈ اتھارٹی نے پہلے ہی جاری کر رکھی ہیں۔

کینٹین کا انتظام صرف منظور شدہ کیٹررز کو دینے سے ان کینٹینوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی بہتر ہو گی جس کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کیٹررز کو پری کوالیفائی کر کے ان کی فہرست جاری کر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال کینٹینوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزباقاعدگی سے چیکنگ کر رہی ہے کیونکہ روزانہ ہزاروں افراد ہسپتال کینٹینوں سے کھانا کھاتے ہیں۔ہسپتالوں میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش بیماریاں پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال کینٹینوں کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر اور صاف پانی کی یقینی فراہمی کو ممکن بنانے کے لیے پانی کی بھی باقاعدگی سے چیکنگ کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :