بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بحری امور (پرسوں) بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم کا انعقاد کرے گا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ بحری امور (پرسوں) پیر کو ایک روزہ بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم کا انعقاد کرے گا۔ یہ سمینار ایک سڑک اور ایک پٹی کے بحر ہند جغرافیائی معیشتوں پر اثرات، پاکستان خطہ اور خطہ سے باہر ممالک کی خوشحالی کے عنوان کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ پاک بحریہ کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ممتاز ملکی اور غیر ملکی مقررین سمپوزیم سے خطاب کریں گے۔

یہ سمپوزیم عالمی اختیارات کی مغرب سے مشرق کی جانب منتقلی اور معیشت اور سیاست کے بدلتے ہوئے رجحانات کے اعتبار سے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک سڑک اور ایک پٹی کا منصوبہ بحر ہند خطہ کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ ہے جس سے خطہ اور خطہ کے علاوہ فریقین کے مفادات وابستہ ہیں۔

(جاری ہے)

یہ سمپوزیم بولتے ہوئے عالمی تناظر میں قومی اور علاقائی سطح پر سڑک اور پٹی کے اقدام کے بدلتے رجحانات کو سمجھنے میں مددگار ہو گا۔

سمپوزیم میں خصوصی طور پر جغرافیائی معیشت، بدلتے جغرافیائی سیاسی و تذویراتی سمیت سیکورٹی کے پہلوئوں پر خصوصی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ سیمینار کا مقصد نہ صڑف پاکستان کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے معاشی اور سیکورٹی پہلوئوں کا جائزہ لینا ہے بلکہ بالخصوص بحر ہند خطہ میں بدلتے رجحانات سے متعقل بحری آگاہی فراہم کرنے کے لئے قومی پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :