’’بابا فرید ؒ دی دھرتی آکے مینوں بوہت خوشی تھئی اے‘‘

شہبازشریف کا سرائیکی میں خطاب،کارکنوں کے وزیراعظم شہبازشریف کے نعرے شہبازشریف کے پاس جن ہیں،جن سے یہ کام لیکر 3ماہ میں پل اور دیگر منصوبے مکمل کرتے ہیں شہبازشریف کی اپنے کام سے لگن دیگر صوبوں کے لئے مشعل راہ ہے‘ریاض پیرزادہ

ہفتہ 5 مئی 2018 20:06

’’بابا فرید ؒ دی دھرتی آکے مینوں بوہت خوشی تھئی اے‘‘
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے حاصل پور۔ بہاولپوردو رویہ سڑک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرائیکی زبان میں کہاکہ ’’بابا فرید ؒ دی دھرتی آکے مینوں بوہت خوشی تھئی اے، میں تہاڈابوہت شکر گزار آں‘‘اجتماع میں موجود افراد نے محمد شہبازشریف کی سرائیکی زبان میں تقریر کو بہت پسند کیا او رانہوںنے دیکھو دیکھو کون آیا ، شیر آیا ،شیر آیا اور وزیراعظم محمد شہبازشریف کے نعرے لگائی- وزیراعلی نے حاصل پور-بہاولپورکو دورویہ سڑک کو منی موٹروے قراردیا-وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ لگتا ہے کہ شہبازشریف کے پاس جن ہیں،جن سے یہ کام لیکر 3ماہ میں پل اور دیگر منصوبے مکمل کرتے ہیں-شہبازشریف کی اپنے کام سے لگن دیگر صوبوں کے لئے مشعل راہ ہے - انہوںنے کہاکہ شہبازشریف نے اپنی محنت کے ذریعے نمایاں مقام بنایا ہے او ران کے ترقیاتی ویژن کی ہر کوئی تعریف کرتا ہے۔