Live Updates

ریپڈبس پر اربوںروپے پھونکنے کے بعدمنصوبے کاکچاچٹھاکھل گیاہے،امیرمقام

پشاورکے عوام کوتکالیف دینے اورمصیبت میںڈالنے پرعمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک کومعافی مانگ کرسیاست سے استعفیٰ دیناچاہئے،مشیروزیراعظم

ہفتہ 5 مئی 2018 20:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ریپڈبس پر اربوںروپے پھونکنے کے بعدمنصوبے کاکچاچٹھاکھل گیاہے،پشاورکے عوام کوتکالیف دینے اورمصیبت میںڈالنے پرعمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک کومعافی مانگ کرسیاست سے استعفیٰ دیناچاہئے۔

انہوںنے کہاکہ مردان اورایبٹ آبادکیلئے منگوائی گئی پنک بسوں کوپشاور میںعارضی طورپربی آر ٹی روٹ پرچلانے کے ارادے نے واضح کردیاکہ صوبائی حکومت کے منصوبے ڈسپوزبل ہے،تحریک انصاف کی حکومت سیاسی دکان چمکانے کیلئے کوئی بھی غیرممکن الوقوع منصوبے کاآغازکردیتے ہیں،منصوبے پرنہ صرف قومی خزانہ لوٹاگیابلکہ بھاری قرضہ لیکرصوبے کوقرضوںکے بھنورمیںپھنسادیاہے اورعوام کوشدیدتکلیف میںڈالاگیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوڑیزی پایان،پشاورمیںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماحاجی نیازمحمدکی چچی کے وفات پرتعزیت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرا نجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی کاملبہ افسران پرنہ ڈالے،تحریک انصاف کی حکومت کے پاس صرف کنٹینرزرکھنے کیلئے حکومت عملی ہوتی ہے عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوںکیلئے صوبائی حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں۔انہوںنے کہاکہ جس منصوبے کی تشہیرپرکئی مہینوںسے وسائل بے دریغ خرچ کئے جارہے تھے وہ منصوبہ بالآخرخواتین کیلئے منگوائے گئے پنک بسوںکامحتاج ہوگیا جس پرعمران خان اورپرویزخٹک کوشرم آنی چاہئے کہ کیسے وہ لوگ عوام کے مینڈیٹ کیساتھ کھیلتے رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات