چوہدری نثار کب تک قوم اور اپنے آپ کو دھوکہ د یں گے‘خرم نواز گنڈا پور

نواز شریف صحیح ہیں تو تجدید عہد وفا کریں غلط ہیں تو چھوڑنے کا اعلان کریں

ہفتہ مئی 20:06

چوہدری نثار کب تک قوم اور اپنے آپ کو دھوکہ د یں گے‘خرم نواز گنڈا پور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ چوہدری نثار کب تک قوم اور اپنے آپ کو دھوکہ د یں گے،،نواز شریف صحیح ہیں تو تجدید عہد وفا کریں غلط ہیں تو چھوڑنے کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کی طر ف سے نواز شریف کی سیاست کو محمود اچکزئی سے جوڑنے کا مطلب اینٹی پاکستان سیاست سے جوڑنا ہے ،اس کے باوجود نواز شریف کی سیاست کے بارے میں انکا ابہام میں ہونا دھوکہ دینے کے سوا اور کچھ نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں سوالیہ انداز اپنانا وزیر اعظم کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرنا اور نواز شریف کے اداروں کے خلاف بیان بازی پر اظہار تشویش کرنا اور پھر اسی جماعت کے اندر رہنے کا اعلان کرنا دھوکہ دہی ہے۔سب جانتے ہیں ن لیگ کوئی جمہوری جماعت نہیںایک خاندان کی لمیٹڈ کمپنی ہے اور اس جماعت میں اطاعت گزار اور نمک خوار ہی رہ سکتے ہیں۔۔چوہدری نثار کب تک قوم اور اپنے آپ کو دھوکہ دینے کی کوشش کرتے رہیں گے۔