کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا،سہیل انور سیال

ن لیگ نے اداروں کونشانہ بنایا، پیپلزپارٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے، وزیرداخلہ سندھ

ہفتہ مئی 20:11

کراچی آپریشن آرمی چیف اور آصف علی زرداری نے شروع کیا تھا،سہیل انور ..
سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انورخان سیال نے کہا ہے کہ نواز شریف کی فطرت میں جھوٹ بولنا شامل ہے، کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے والوں نے پانچ سال میں ٹکا بھی نہیں دیا۔سکھر پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرداخلہ سندھ نے ن لیگ کی جانب سے کراچی آپریشن کا کریڈٹ لینے پر شدید تنقید کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کراچی آپریشن سے پہلے نوازشریف اجلاس میں ضرور بیٹھے تھے، البتہ کراچی آپریشن کا فیصلہ آرمی چیف اور آصف زرداری نے کیا تھا. ن لیگ نے اداروں کونشانہ بنایا، پیپلزپارٹی اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ میرے خلاف نیب میں کوئی انکوائری نہیں ہورہی ہے، بلکہ نیب نے بھی میرے موقف کی تائید کی ہے۔سہیل انور سیال نے کہاکہ سندھ میں بجلی کی بے حد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، جس کا سدباب ہونا چاہیے۔