آئی کیپ کے تحت تیسری پبلک فنانس مینجمنٹ کانفرنس منگل کو اسلام آباد میںمنعقد ہو گی

ہفتہ 5 مئی 2018 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی کیپ) کے تحت تیسری پبلک فنانس مینجمنٹ (پی ایف ایم) کانفرنس منگل 8 مئی کو اسلام آباد کے سیرینا ہوٹل میں منعقد ہو گی۔ کانفرنس چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف پبلک فنانس اینڈ اکاؤنٹنسی (سپفا) کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کا تھیم ہے، گڈ گورننس، ہیلپنگ ڈیلیور بیٹر پبلک سروسز Good Governance - Helping Deliver Better Public Services۔

عوام کے پیسے کے مؤثر طور پر استعمال کی بدولت عوام کی زندگی بہتر بنانے میں تمام حکومتی امور بشمول وسائل کی تقسیم، پالیسی سازی، فراڈ کے خلاف کوششوں، بہتر خدمات اور اس کے بہتر نتائج وصول کیے جا سکتے ہیں۔ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ گڈ گورننس اور پبلک فنانشل منیجمنٹ کے ذریعے کیسے تمام حکومتی امور کو دنیا بھر اور پاکستان میں بھی بہتر طریقے سے انجام دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں انٹرایکٹو سیشنز ہوں گے جس میں معروف اداروں کے ماہر پروفیشنلز اپنے تجربات بتائیں گے جس کی مدد سے انہوں نے پبلک فنانشل منیجمنٹ کی فیلڈ میں نمایاں بہتری پیدا کی ہے۔آئی کیپ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل کانفرنس کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ کانفرنس تھیم پر صدر سپفااینڈریو برنس کی نوٹ اسپیکر ہوں گے۔ اس کے علاوہ سابق ایڈیشنل آڈیٹر جنرل پبلک سیکٹر میں انٹیگریٹڈ رپورٹنگ پر عملدرآمد، ایک تجزیہ کے موضوع پرخطاب کریں گے۔

آڈیٹر جنرل پاکستان جاوید جہانگیرسیشن چیئرمین ہوں گے۔ ڈائریکٹر جنرل نیب ناصر اقبال پبلک خدمات میں فراڈ اور کرپشن کی روک تھام، سپفا کے ہیڈ آف انٹرنیشنل افیئرز گے لیان فاسیٹ پیشہ وارانہ اہلیت و پبلک سیکٹر کی استعداد میں اضافے اورسینئر پارٹنر ڈیلوٹی سید اسد علی شاہ پبلک فنانشل منیجمنٹ کی بہتری میں مددگار نئی تکنیک جن کی مدد سے اس میں بہتری لائی جا سکے، کے موضوع پر اظہار کریں گے۔

کانفرنس میں دو پینل ڈسکشنز بھی ہوں گے جن کا موضوع پاکستان میں پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ ، پبلک سروسز میں فراڈ و کرپشن کی روک تھام ہو گا۔ ان سیشنز کے مقررین میں ایم این اے اسد عمر، ڈائریکٹر جنرل نیب ناصر اقبال، سیکریٹری پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ پنجاب افتخار علی سوہو، ڈائریکٹر جنرل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹ سندھ ، ڈائریکٹر جنرل پالیسی اے جی پی محفوظ علی بھٹی، سینئر پارٹنر ڈیلوٹی سید اسد علی شاہ، ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیپرا سلمان امین، چیئرمین ڈائیوو شہریار چشتی اورکونسل ممبر آئی کیپ رانا محمد عثمان خان شامل ہوں گے۔