سپر ٹیکس جاری رکھنا بینکوں کیلئے منفی ہے، موڈیز

ہفتہ 5 مئی 2018 20:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان میں کاروپوریٹ ٹیکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سپر ٹیکس کو جاری رکھنا بینکوں کے لئے منفی ہے۔

(جاری ہے)

ریٹنگ ایجنسی نے بجٹ تجاویز پر تبصرہ کیا ہے کہ پاکستان میں بینکوں پر فعال ٹیکسوں کی شرح 39 فیصد ہے، ریٹنگ ایجنسی کے مطابق کاروپوریٹ دوہزار اکیس تک مرحلہ وار ایک فیصد کم کرنے سے کارپوریٹ ٹیکس 35 فیصد ہوجائیگا۔موڈیز کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سپر ٹیکس کو جاری رکھنا بینکوں کے لئے منفی ہے۔ سپر ٹیکس بینکوں کا منافع کم کرے گا۔موڈیز نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پاکستانی بینک حکومت کے بلز اور بانڈز میں اپنی سرمایہ کاری بڑھائیں گے، لیکن اس کی وجہ سے نجی شعبے کو قرضوں کی فراہمی کم ہوگی۔

متعلقہ عنوان :