قومی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی

ہفتہ 5 مئی 2018 20:14

قومی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2018ء) قومی نیشنل روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہوگئی جس میں ملک بھر سے سو سے زائد کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل سید اظہر علی شاہ نے کیا ان کے ہمراہ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سینئر اور جونیئرز میں تین ایونٹس کا انعقاد کیا گیا ‘اس موقع پر صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر نثار احمد سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں‘جونیئر کیٹیگری میں چودہ کلو میٹر کے مینز ٹیم ٹائم ٹرائل کے ایونٹ میں سندھ کے شاہ ولی نے انیس منٹ پندرہ سیکنڈرز اور پندرہ پوائنٹس کیساتھ پہلی ‘ خیبر پختونخواکے تنزیل خان نے انیس منٹ‘انیس سیکنڈز اور دس پوائنٹس کیساتھ دوسری ‘اسلام آباد کے حبیب اللہ نے تیسری‘کے پی کے اختر خان نے چوتھی جبکہ پنجاب کے سیف الرحمان اور زاہد ستار نے بالترتیب پانچویں اور چھٹی پوزیشن حاصل کی‘ویمنز ٹیم ٹائم ٹرائلز 42 کلو میٹر کے مقابلے میں آرمی کی بختاور ‘سمیرا‘فرخ یاسمین‘ندا فاطمہ ‘راجیہ اور صبیحہ نے ایک گھنٹہ چار منٹ اور 46 سیکنڈز اور 60 پوائنٹس کیساتھ پہلی ‘واپڈا کی راشدہ ‘انعم‘سدرہ ‘شازیہ ‘منیزہ اور عائشہ نے ایک گھنٹہ‘نو منٹ اور 42 سیکنڈز اور چالیس پوائنٹس کیساتھ دوسری جبکہ پنجاب کی نائلہ ‘مہروز‘ماہ نور ‘اقراء ‘فروا اور عائشہ نے ایک گھنٹہ‘چھبیس منٹ ‘ستاون سیکنڈز اور چوبیس پوائنٹس کیساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ‘مینز ٹیم ٹائم ٹرائلز 70 کلو میٹر کے مقابلوں میں واپڈا کے نثار‘صابر ‘طاہر ‘نجیب ‘عزت اللہ اور اویس نے ایک گھنٹہ‘انتیس منٹ‘پینتالیس سیکنڈز اور ساٹھ پوائنٹس کیساتھ پہلی ‘آرمی کے ارسلان ‘ ساجد‘برہان‘زاہد ‘عبداللہ اور غلام عباس نے ایک گھنٹہ‘تیس منٹ اور 23 سیکنڈز اور چالیس پوائنٹس کیساتھ دوسری‘ایس ایس جی سی ایک گھنٹہ‘پینتیس منٹ ‘55 سیکنڈز اور چوبیس پوائنٹس کیساتھ تیسری‘بلوچستان کے ضمیر خان ‘عبدالرزاق‘نوید احمد ‘ایم یاسین ‘ہنزالہ اور کفایت خان نے ایک گھنٹہ 37 منٹ اور سولہ پوائنٹس کیساتھ چوتھی‘خیبرپختونخوا کے تنزیل‘احمد زیب‘عمران ‘آفتاب ار نبیل نے ایک گھنٹہ‘چالیس منٹ گیارہ سیکنڈز اور آٹھ پوائنٹس کیساتھ پانچویںاور پنجاب کے مسعود‘عاقب‘ساجد ‘اسامہ ‘سیف الرحمان اور وحید نے ایک گھنٹہ‘42 منٹ‘31 سیکنڈز اور چارپوائنٹس کیساتھ چھٹی پوزیشن حاصل کی ‘آج آخری روز صبح سات بجے ناردرن بائی پاس پر سات کلو میٹر روڈ ریس ویمنز جونیئر ‘چودہ کلو میٹر روڈ ریس مینز جونیئر ‘98 کلو میٹر روڈ ریس مینز ایلائٹ‘70 کلو میٹر روڈ ریس ویمنز الائٹ کے ایونٹس منعقد ہوں گے جبکہ اختتامی تقریب سہ پہر تین بجے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی جس میں صوبائی وزیر کھیل محمود خان مہمان خصوصی ہوں گے۔