واپڈا کمپلیکس میں سیفٹی سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 5 مئی 2018 20:14

پاکپتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) واپڈا کمپلیکس میں سیفٹی سیمینار منعقد سیفٹی انسپکٹر اور زونل سیکرٹری نے حادثات سے بچنے کے لئے واپڈا ملازمین کو خصوصی لیکچر دئے تفصیلات کے مطابق واپڈا کمپلیکس میں سیفٹی سیمینار منعقد ہوا جس میں سیفٹی انسپکٹر میپکو ہیڈ کوارٹر امتیاز خان نے چاروں سب ڈویزنز کے ملازمین میں دوران ڈیوٹی کسی بھی حادثات سے بچنے کے لئے احتیاطی تدا بیر اور سیفٹی سامان کو پہننے کی سختی سے ہدایت کی اس موقع پر ایکسئین وپڈا مہر خالد سیال، ایس ڈی او الفرید مقصود میمن، ایس ڈی او بنگہ حیات خالد پرویز، ایس ڈی او نور پور فرحان خان، زونل سیکرٹری محمد احمد موہل، حاجی اقبال بھٹی، رفیق کھچی، ملک آصف رضا، نے شرکت کی محمد احمد موہل نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز کی جان سے بڑھ کر کوئی قیمتی چیز نہیں واپڈا ورکرز کام کرنے سے پہلے اپنی سیفٹی کو یقینی بنائیں اور بعد میں کام کریں اور کام کرتے وقت تمام تر توجہ کام پر دیں اور دوران کام موبائل فون استعمال نہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :