سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کیلئے متعلقہ محکمے انتظامات کو حتمی شکل دیں، ڈپٹی کمشنر

ہفتہ مئی 20:14

اوکاڑہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرا رشاد احمد نے کہا ہے کہ سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے لئے تمام متعلقہ محکمے انتظامات کو حتمی شکل دیں پنجاب حکومت عام صارفین کی سہولت کے لئے جن سہولیات کی خواہاں ہے ان کے لئے ہمیں ایک ٹیم کے طور پر بھر پور محنت کرنا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سستے رمضان بازاروں کے انعقاد کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عمر جاوید ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس امین اویسی ،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور عابد حسین بھٹی ،اسسٹنٹ کمشنر رینالہ عامر رضا ،اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ ماہم آصف ملک ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد اکرم وٹو ،ڈی او آئی پی ڈبلیو ایم خالد بھٹی سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدائیت کی کہ وہ سستے رمضان بازاروں میں پھلوں ،سبزیوں،چینی و آٹے ،پولٹری گوشت ،انڈوں ،فیئر پرائس شاپس سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کی تعداد اور انتظامات کے سلسلہ میں تاجر تنظیموں اور ارکاری اداروں سے مل کر انتظامات کو حتمی شکل دیں انہوں نے ہدائیت دی کی سستے رمضان بازاروں کی سیکیورٹی ،پارکنگ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب ،فرسٹ ایڈ کائونٹرز،شکایت سیل ،ضعیف افراد کے لئے وہیل چیئرز ،ائیر کولرز ،پنکھوں اور صارفین کے بیٹھنے کے لئے طے شدہ ایس او پی کے مطابق اقدامات کریں-

متعلقہ عنوان :