لے پالک بیٹے نے جائیدادکی خاطر ماں اور دو بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

ہفتہ مئی 20:14

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) کامونکے میں لے پالک شخص نے جائیداد ہتھیانے کی خاطر بھائیوں کی مدد سے ماں اور دو بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا،کامونکے کے نواحی علاقہ گھنیاں پھاٹک والامیں لے پالک بیٹے عدیل نے اپنی ماں اور دو بہنوں کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمان نے یہ واردات نشہ کی لت میں مبتلا ہونے پر اور اپنے حصہ کی زمین فروخت کے بعد پلان بناتے اپنے مرحوم تایا اقبال جٹ کی دس ایکڑ زمین ہتھیانے کے لئے کی، مقتولین میں پچاس سالہ رضیہ بی بی اسکی دو بیٹیاں روبینہ اور جویریہ شامل ہیں مقتول جویریہ اور روبینہ کے مرحوم باپ اقبال نے اراضی بیٹیوں کے نام لگوادی تھی ملزم نے اپنے بھائیوں عابد اور فاضل کے ساتھ مل کر اس تہرے قتل کی واردات کو ڈکیتی کا رنگ دینا چاہاجبکہ صدر پولیس نے اطلاع ملتے ہی فوری کارروائی کرتے ملزم عدیل کو حراست میں لیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا جبکہ دوسرے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ما رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :