عوامی خدمت کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی فتح یقینی ہے، وفاقی وزیر دفاعی پیداوار

ہفتہ 5 مئی 2018 20:15

گوجرانوالہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) آنیوالے الیکشن میں عوام کو ورغلانے والے بری طرح شکست سے دوچار ہونگے عوامی خدمت کی بدولت آئندہ الیکشن میں بھی پاکستان مسلم لیگ(ن) کی فتح یقینی ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاعی پیداوار بیر سٹر عثمان ابراہیم نے شاہد عثمان ابراہیم کے ہمراہ پر نس روڈ گر جاکھ میں عوامی رابط مہم کے سلسلہ میں چیئرمین یو نین کو نسل عابد بٹ کی جانب سے یو سی 58میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی سیا ست کا آغاز 1985سے کیا جس میں میں نے اپنے حلقہ سمیت شہر بھر میں بچیوں کی تعلیم کیلئے بھر پور اقدامات کئے، نئے کا لجزکا قیام پرائمری سے لیکر مڈل سکو لزکو میٹرک کا درجہ دلو ایا،حلقہ میں ترقیا تی سکیموں کے بے شمار ترقیا تی منصو بوں کے جال پھیلا کر حلقہ کے عوام کوسہو لیات دی یہ کارنامے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدین میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف کے ہیں جنہوں نے ملکی ترقی کیلئے دن رات جدو جہد کی اور ملک کے عوام کو ان کی بنیادی سہو لتیں دی،اور اب پاکستان کے عوام ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے دھرنا گروپ کو اپنے ووٹ کی طاقت سے الیکشن2018میں بری طرح شکست سے دوچار کر دیں گے ۔