بفلو ریسر چ انسٹی ٹیوٹ پتو کی میںبھینسو ں کی تحقیقی پیش رفت کا جا ئزہ لینے کے حوا لے سے اجلاس

ہفتہ 5 مئی 2018 20:15

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بھینسو ںکی اشترا کی تحقیق میںپیش رفت کا جا ئزہ لینے کے حوا لے سے گذ شتہ روز یونیورسٹی آ ف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لا ہو ر اوربفلو ریسر چ انسٹی ٹیو ٹ نے پتو کی میں اجلاس کا انعقادکیا۔ جس کی صدارت وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے کی جبکہ دیگر اہم اجلاس کے شر کا میں بفلو بریڈر ایسو سی ایشن ،ویٹر نری یونیورسٹی اور فیلڈ سے متعلقہ پرو فیشنلز و تحقیق کاروں کی کثیر تعداد نے اجلاس میں شرکت کی۔

سال 2017 میں کی جانے والی تحقیقی نتا ئج کے بارے میںاجلاس کو آ گاہ کیا۔بفلو بریڈر ایسو سی ایشن کے صدر حا جی سعید ہو تیا نہ نے شر کا کو تحقیقی نتا ئج بیا ن کر نے پر تحقیق کارو ں کے عملی سر گرمیو ںکو سرا ہا اور تعریف بھی کی۔

(جاری ہے)

پاکستا نی اکا نومی میں بفلو(بھینس) لا ئیو سٹاک سیکٹر کی تر قی میں ستو ن کی حیثیت رکھتی ہے لہذااجلاس کے دوران آئندہ سال 2019 میں بین الاقوا می بفلو کانگر س منعقد کروا نے کے بارے میں اجلاس کو بتا یا گیا‘اُس مو قع پر اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اب تک کی جانے والی بفلو ریسرچ کی کارکر دگی کے بارے میں اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھینس پاکستان کا اہم تر ین مو یشی ہے اور خدا نے ہما رے ملک پاکستان کوبھینس جیسی نا یا ب بریڈ سے نوا زہ ہے لہذا یہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنی علمی اور تحقیقی صلا حیتو ں کو برو ئو ے کار لا کر بین الا قوا می سطح پر موزریلا پنیر پسند کرنے والے ملکو ں کی ڈیمانڈ پوری کر نے نیز ملک میں گوشت اور دودھ کی پیداوار کو بڑ ھا نے کے لیئے بھینسو ں کی جینیا تی(افزا ئش نسل) کو مزید بہتر بنا نے کے لیئے جدید وسا ئل متعارف کروا ئیں ۔

متعلقہ عنوان :