ڈی جی خان, بورڈدفاتر(کل)اتوارکوکھلے رہیں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 20:15

ڈی جی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازیخان کے زیرا ہتمام انٹر میڈیٹ سالانہ امتحان کے سلسلے میں ڈوپلیکیٹ رولنمبر سلپ کے اجراء اوراعتراضات دور کرانے کیلئے بورڈ دفاتر اتوار 6مئی کو صبح 9بجے سے 5بجے سہ پہر تک کھلے رہیں گے ․ ڈپٹی کنٹرولر امتحانات شیخ امجد حسین نے بتایاکہ رولنمبر سلپ کے بغیر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی چنانچہ رولنمبر سلپ گم ہونے کی صور ت میں ڈوپلیکیٹ سلپ کے اجراء اور اعتراضات دور کرا نے کیلئے متعلقہ عملہ اتوار کو دفتر میں موجود رہے گا ۔