شہر کے تمام بڑ ے پارکس میںجدیدسیکورٹی کیمرے نصب کرنے کافیصلہ

ہفتہ 5 مئی 2018 20:15

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے شہر کے تمام بڑ ے پارکس میں سکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے لئے جد ید سکیورٹی کیمرے او دیگر اہم سیکو رٹی آ لا ت نصب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔جس کا مقصد عوام الناس کو تفریح کے سا تھ ساتھ محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ۔سکیورٹی کیمرے و دیگر آ لا ت لگانے کے حوالے سے پی ایچ اے ملتان ہیڈ آفس میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کی سربراہی میںکمیٹی نے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

اس ضمن میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس بقاء محمد جام کی صدارت میں اجلاس ہوا۔اس موقع پر ادارے کے انتظا می آ فیسرا ن ،کمشنر آفس اور سپیشل برانچ کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

پارکس میں سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سپیشل برانچ کے افسران سے مشاورت کی گئی اور انہیں اس حوالے سے پی ایچ اے ملتان نے اپنے تمام پارکس کی سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔

پی ایچ اے ملتان کی جانب سے سپیشل برانچ کے نمائندوں کو جلدتمام ملتان کے پارکس کی تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔اور سپیشل برانچ پارکس کے علاقوں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پارکس کی درجہ بندی کرے گی ۔اور ایسے پارکس جہاں سکیورٹی خدشات زیادہ ہیں وہاں سی سی ٹی وی کیمروں کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پی ایچ اے افسران جلد سپیشل برانچ کی ٹیم کے ہمراہ پارکس کا دورہ کر ے گی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس بقاء محمد جام نے کہا کہ پی ایچ اے کا مقصد عوام الناس کو پارکس میں ایک محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنا ہے اور اس حوالے سے محدود وسائل ہونے کے باوجود پی ایچ اے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہا ہے۔ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ پارکس اور گر ین کو صاف ستھرا رکھ کر مہذب شہری ہونے کا ثبوت دیں اور اگر پارکس میں کسی قسم کی غیر معمولی اور مشکوک سرگرمی کو دیکھیں تو فوری طور پر پارک کے سکیورٹی ونگ سے رابطہ کریں تاکہ ایسے عنا صر کے خلاف بروقت کارروائی کر کے کسی بڑے نقصان سے بچا جا سکے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر پارکس چوہدری غلام نبی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی احسن سلیم سمیت سپیشل برانچ اورکمشنر آفس کے نمائندے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :