وزیر اعلیٰ پنجاب 20 مئی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوا ل کا دورہ کریں گے

ہفتہ 5 مئی 2018 20:30

وزیر اعلیٰ پنجاب 20 مئی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوا ل کا دورہ کریں گے
خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب 20 مئی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوا ل کا دورہ کریں گے۔ جلسہ عام سے خطاب بھی متوقع ضلعی سطح پر تیاریاں شروع افسران کو اجاز ت کے بغیر ضلع چھوڑنے پر پابندی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف 20 مئی کو خانیوال کا دورہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

شہباز شریف ڈسٹرکٹ ہسپتال میں مصروف دن گزاریں گئے اسکے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ کا جلسہ عام سے خطاب بھی متوقع ہے۔ وزیراعلیٰ کے متوقع درورہ کی پیش نظر ضلعی سطح پر تیاریاں شروع کر دی گئی ہیںاور اس سلسلہ میں تمام صوبائی محکموں کے افسران کے ضلع میں موجود رہنے اوربغیر اجازت ضلع چھوڑنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔