پاکستان مسلم لیگ (ق) خانیوال کے صدر میرواثق ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے

ہفتہ 5 مئی 2018 20:30

خانیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) سابق ناظم و ضلعی صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) خانیوال میرواثق ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ۔ گزشتہ روز بلاول یائوس لاہور میں شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے بعد خانیوال پہنچنے پر میر واثق نے صحافیوں کے اعزاز میں اعشائیہ دیا ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی پی پی ہی واحد جماعت ہے جو ملک و قوم کیلئے جدوجہد کرتی ہے اور عوام کے دلوں میں بستی ہے ۔آمریت کے ظلم و ستم کے باوجود آج بھی کروڑوں دلوں میں بھٹو بستا ہے ۔میں پی پی پی میں واپس آیا ہوں کیونکہ میرا پورا خاندان پیپلز پارٹی سے وابستہ ہے ۔

(جاری ہے)

سابقہ عہدیداران کی پارٹی کارکنوں سے عدم رابطہ اور حلقہ کیلئے کام نہ کرنے پر پارٹی چھوڑ دی تھی مگر اب ملک کی سیاسی صورتحال یہ ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو ہی واحد لیڈر ہیں جو ملک و قوم کیلئے کچھ کر سکتے ہیں ۔

نوجوان قیادت ہے اور ملک نوجوانوں کا ہی متحمل ہے ۔ میر واثق نے مزید کہاکہ پارٹی پالیسی ہی میرا مقصد ہے پارٹی امیدوار ہوں صوبائی حلقہ 206 کیلئے ایک بار پھر پارٹی کو حلقہ میں زندہ کروں گا ۔پاکستان میں صرف چیئرمین بلاول بھٹو کے جلسے کامیاب جارہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پی پی پی کے ساتھ ہے ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق صوبائی سینئر نائب صدر پی وائی او جنوبی پنجاب سید کرار حیدر شاہ ، ضلعی صدر پی ایل ایف خانیوال سید ارسلان مرتضیٰ ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔