پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سر چ آپریشن،9ملزمان گرفتار

ہفتہ 5 مئی 2018 20:30

قصور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت مختلف علاقوں میں سر چ آپریشن،9ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضہ سے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصورزاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایات پرپولیس نے امن ومان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں تھانہ منڈی عثمانوالا،مصطفی آباد ، راجہ جنگ،سٹی چونیاں،کنگن پوراور سٹی پھولنگر کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا،سر چ آپریشن پولیس کی بھاری نفری کیساتھ کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران110گھروںکو چیک کیا گیا ،200افراد سے پوچھ گچھ کی گئی اور متعدد مشکوک افراد کی بائیو میٹرک ویری فیکیشن کی گئی، سرچ آپریشن کے دوران سنگین مقدمات میں ملوث3خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا جبکہ4 ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات اور ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اسی طرح کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے ہیں۔