پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، غیر قانونی اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد

ہفتہ 5 مئی 2018 20:30

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیوں میں گزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دوران غیر قانونی اسلحہ اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پولیس نے ضلع بھر کے تھانوں کی حدود میںگزشتہ چوبیس گھنٹوںکے دورا ن جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئی کارروائیوں میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور نمائش کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں میں03عدد پسٹل،کاربین قبضہ میں لے کر متعلقہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون میں2.345کلوگرام چرس ،92لیٹرشراب برآمدکرتی ہوئے ملزمان گرفتار کرکے ان کیخلاف مقدمات درج کرلئے اور ضابطہ کی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :