کلب کرکٹ، احسان کرکٹ کلب نے غلام قادر کرکٹ کلب کو6رنز سے ہرا دیا

ہفتہ 5 مئی 2018 20:30

کلب کرکٹ، احسان کرکٹ کلب نے غلام قادر کرکٹ کلب کو6رنز سے ہرا دیا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) بیسٹ آف تھری کرکٹ سیریز کے پہلے مقابلے میں احسان کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد غلام قادر کرکٹ کلب کو چھ رنز سے شکست دے دی ،کارسن کرکٹ گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں احسان کرکٹ کلب نے پہلے کھیل کر مقررہ 35اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 266رنز بنائے، ظہور بھٹی نے 103رنز کی شاندار اننگ کھیلی ،اس کے علاوہ نعمان سلیم نے 34، عبدالرحمن نے 27اور عبداللہ احسان نے 21رنز بنائے جبکہ محمد اسامہ نے 4، علی رضا اور حمزہ علی نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ،ہدف کے تعاقب میں غلام قادر کرکٹ کلب 34.2اوورز میں 260رنز پر پویلین لوٹ گئی، محمد حمزہ نے 86اور محمد سنی نے 50رنز کی نمایاں اننگ کھیلی، شیزر احمد خان نے 5، ظہور بھٹی اور کاشف ارشاد نے 2,2وکٹیں حاصل کیں، فاتح ٹیم کے ظہور بھٹی شاندار آل راونڈ کارکردگی پر میچ کے بہتریں کھلاڑی قرار پائے �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :