وفاقی پولیس اور پاکستان رینجرز کا تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں سرچ آپریشن ،105 گھر وں اوردوکانوں کی تلاشی

155 کے قریب افراد کی چیکنگ

ہفتہ مئی 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) وفاقی پولیس اور پاکستان رینجرز کا تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقہ میں سرچ آپریشن ،105 گھر وں اوردوکانوں کی تلاشی کے دوران 155 کے قریب افراد کی چیکنگ کی گئی ۔ پولیسترجمان نعیم اقبال کے مطابق ہفتہ کے روز تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے میں اسلام آباد پولیس،، پاکستان ر ینجرز اور سیکورٹی اداروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

جس میں اسلام آباد پولیس سی ٹی ایف پولیس،، سٹی زون کی تھانوں کی پولیس اور پولیس کمانڈوز نے حصہ لیا ،سرچ آپریشن مسلم کالونی ،بری امام اور ملحقہ علاقوں میں کیا گیا ،105 گھر وں ،دوکانوںاور دیگر مقامات کو چیک کیا گیا 155 کے قریب افراد کی موقع پر سرچنگ کی گئی۔ ایس ایس پی اسلام آباد نجیب اللہ بگوی نے تما م ایس ایچ اوزکو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں سخت چیکنک کے عمل کو یقینی بنائیں، اور سرچ آپریشن کو جاری رکھیںتاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچا جا سکے۔ ۔۔۔