اسلام آباد پولیس کی کارروائیاں، 5 منشیات فروشوں 8 جواریوں سمیت 16 ملزمان گرفتار

1440 گرام ہیروئن ، موبائل فون ،نقدی اور مال مسروقہ برآمد ، مقدمات درج

ہفتہ 5 مئی 2018 20:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) اسلام آباد پولیس نے مختلف کاروائیوں کے دوران 5 منشیات فروشوں 8 جواریوں سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1440 گرام ہیروئن ، موبائل فون ،نقدی اور مال مسروقہ برآمد کر کے مقدمات درج کرلیئے ۔تفصیلات کے مطابق ا تھانہ ترنول پولیس کے محمد اقبال سب انسپکٹر معہ ٹیم نے تھانہ ترنول کے علاقہ میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کر تے ہوئے منشیات فروش غلام شبیر سمیت تین ملزمان جن میں طارق جاوید ،کامران اور غلام شبیر کو گرفتار کر لیا ہے ، ملزمان سے 1335گرام ہیروئن برآمد کر لی، تھانہ نون پولیس کے نیاز خان سب انسپکٹر نے ملزم کلیم اللہ سے 105 گرام ہیروئن ،تھانہ سبز منڈی پولیس کے اے ایس آئی محمد رشید نے قمار بازی میں ملوث آٹھ کس ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 1870 روپے نقدی ،گھڑیاں ،دس عدد موبائل ،تھانہ رمنا پولیس کے محمد اکرم اے ایس آئی نے ملزم اشفاق سے دس کین بئیر اور ایک بوتل شراب برآمد کی ۔

(جاری ہے)

تھانہ سہالہ پولیس کے عنایت اے ایس آئی نے تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت کاروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ۔تھانہ لوہی بھیر پولیس کے قتل کے مقدمہ نمبر 203/18 میں ملوث ملزم عمران وسیم سے آلہ قتل 9MM پسٹل برآمد کیا۔پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے ہیں ۔۔۔