لاہور، سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے چوتھے روزدلچسپ مقابلے

ہفتہ 5 مئی 2018 20:33

لاہور، سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے چوتھے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیکنڈ ایس این جی پی ایل آل پاکستان ٹینس چیمپئن شپ 2018ء کے چوتھے روزدلچسپ مقابلے پنجاب لان ٹینس کورٹس لاہور میں جاری ہیں۔ تمام ٹاپ سیڈڈ کھلاڑیوں نے اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ اس موقع پر پنجاب لان ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری رشید ملک،سوئی گیس کے سپورٹس آفیسر محمد ہارون، کوچ ہمایوں ، چیف ریفری عارف قریشی، فہیم صدیقی اور ٹینس کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

مینز سنگل کے مقابلوں میں ٹاپ سیڈ عقیل خان نے محمد شعیب کو 6-0, 6-0 سے،محمد عابد نے شہزاد خان کو 6-4, 6-2 سے ہرا دیا۔ لیڈیز سنگل مقابلوں کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے شمزہ طاہر کو 6-1, 6-1 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

انڈر 18 کے پہلے سیمی فائنلمیں ثاقب حیات نے احمد کامل کو 6-1, 6-3 سے ، دوسرے سیمی فائنل میں محمد شعیب نے عاقب حیات کو 6-0, 6-3 سے ہراکر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

بوائز انڈر 16 کے پہلے سیمی فائنل میں عاقب عمر نے زبردست مقابلے کے بعد احمد کامل کو 3-6, 6-4, 7-6 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نعلین عباس نے محمد عبداللہ کو 6-0, 6-1سے ہر کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر 14 کے پہلے سیمی فائنل میں کے پی کے حامد اسرار نے گوجرانوالہ کے فرمان شکیل 6-1, 3-1 (Ret) سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔انڈر 12 بوائز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں بلال عاصم اور شاہیل طاہر نے احتشام عارف اور ولید جاوید کو 6-1, 6-2 سے ہرا کر فائنل کیلئے کرلیا۔ انڈر 14 بوائز ڈبلز کے پہلے سیمی فائنل میں حامد اسرار اور حسن نے حمزہ اور ذلان کو 6-0, 6-2 سے ہرا دیا۔