جنسی جرائم میں ملوث افراد کو حکومت سخت سے سخت سزائیں دی جائیں ، اداکارہ لیلیٰ

ہفتہ 5 مئی 2018 20:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) خبروںکی زینت رہنے والی پاکستانی اداکارہ لیلیٰ کا کہنا ہے کہ جنسی جرائم میں ملوث افراد کو حکومت سخت سے سخت سزائیں دیں اور ان درندوں کو سرعام پھانسی دی جائے تاکہ آئندہ کسی کو بھی کم سن بچوں و بچیوں کے ساتھ زیادتی کی ہمت نہ ہو انہوں نے کہا کہ روزانہ ٹی وی چینلز و اخبارات پر بچوں سے زیادتی کی خبریں پڑھ کر مجھے بہت دکھ پہنچتا ہے گزشتہ روز گفتگو کے دوران اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ ملک میں جنسی جرائم میں روز بروز اضافہ ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے اور حکومت کو چاہئے کہ وہ فوری طور پر ایسے اقدامات اٹھائے جس سے ایسے واقعات کی روک تھام ہوسکے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ لیلیٰ نے کہا کہ وہ آج مختلف پروجیکٹ پر کام کررہی ہیں اور عنقریب شائقین کو سرپرائز دیں گی انہوں نے کہا کہ مجھے ناکام کہنے والی اداکارائیں آج کل خود پروڈیوسروں کے گرد چکر کاٹ رہی ہیں کیونکہ انہیں کوئی کام نہیں مل رہا ہے اس لئے وہ خلاف آئے روز بے بنیاد پروپیگنڈہ کرتی رہتی ہیں۔