Live Updates

نواز شریف کو جیل جانے کے خوف نے ذہنی مریض بنا دیا ہے،اعجاز احمد چوہدری

عمران خان اور تحریک انصا ف کی خواتین کے خلاف مسلسل زبان درازی کرکے عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ جو" معرکہ " مارہے ہیں وہ خود ان کے پائوں کی زنجیر ثابت ہوگا انہیں اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، مرکزی رہنما پاکستان تحریک انصاف

ہفتہ 5 مئی 2018 20:36

نواز شریف کو جیل جانے کے خوف نے ذہنی مریض بنا دیا ہے،اعجاز احمد چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ نواز شریف کو جیل جانے کے خوف نے ذہنی مریض بنا دیا ہے انہیں فوری طور پردماغ کے ماہر ڈاکٹر سے اپنا چیک اپ کروانا چاہیے ، نواز شریف کی ملکی اداروں کے ساتھ کشمکش خطر ناک ہے ان کا عملی طور پرملکی سیاست سے رول ختم ہو چکاہے ۔

انہوںنے کہاکہ عمران خان اور تحریک انصا ف کی خواتین کے خلاف مسلسل زبان درازی کرکے عابد شیر علی اور رانا ثناء اللہ جو" معرکہ " مارہے ہیں وہ خود ان کے پائوں کی زنجیر ثابت ہوگا انہیں اخلاق سے گری ہوئی گفتگو کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے یہ یاد کھیںکہ ان کے اقتدار کی رخصتی کا وقت بہت قریب آگیا ہے ، ایسا نہ ہو کہ ہاتھوں سے دی ہوئی گرہو ںکو دانتوںسے کھولنا پڑے ، (ن) لیگ انٹرنیشنل ایجنڈے کے تحت پاکستان کو تباہ کرنے کی راہ پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

و ہ گزشتہ روز اپنی رہائش گاہ پر پارٹی رہنما شبیر سیال کے اعزاز میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوںنے کہاکہ (ن) لیگ کے درباریوں کی جانب سے مسلسل عدلیہ اور ملکی اداروں کے خلا ف ہرز ہ سرائی جاری ہے ، نواز شریف کے جیل جاتے ہی کرپشن کے بڑے بڑے بت پاش پاش ہو جائیںگے، عابد شیر علی ، رانا ثناء اللہ سمیت دیگر درباری پورس کے ہاتھی ہیں جن کے بارے مشہور ہے کہ یہ اپنی ہی کشتی میں سوراخ کرنے اور راستے میں پڑے ہوئے بم کو لات مارنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ، (ن) لیگ نے ملکی اداروں کو تباہ کر نے کا تہیہ کررکھا ہے ۔

اس موقع پر ایم پی اے شنیلاروت ، ثوبیہ کمال خان ،ڈاکٹر عاطف الدین ، میاںاخترحسین ، فیا ض بھٹی ، جاوید بھٹی ، چوہدری ریاض ِ، مہرنعیم اللہ تاج ، ملک طاہر ، فقیر حسین ، ذوالفقار کمبوہ ، چوہدری ساجد حسین ، عثمان صدیقی ، ناصر جٹ ، ارمغان صادق،ملک عارف ، متیاس اے خان ، ملک امین ،بابر بھٹی ، منفرگوندل،غلام نبی ورک، ارشد ، بلال حسین ، الطاف بٹ ،سعید مغل ، آفتاب گل ، محمد اکرم ، عمران مانا، محمد توقیر ، محمد شاہد ، آصف مقبول ، ملک امین ، حارث ، سید محسن شاہ ،جمشید علی سمیت پارٹی کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازں اعجازاحمد چوہدری سے گوجرانوالہ سے پارٹی رہنما رانا ساجد نے ملاقات کی اور آئندہ جنرل الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات