مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازیؒ تحریک پاکستان کے ایسے کارکن تھے جنھوں نے قیام پاکستان کے بعد اپنی ساری زندگی ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفیٰﷺ کے تحفظ کے لئے بسر کی، ضلعی ناظم جماعت اہلسنت

ہفتہ 5 مئی 2018 20:38

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازیؒ تحریک پاکستان کے ایسے کارکن تھے جنھوں نے قیام پاکستان کے بعد اپنی ساری زندگی ملک میں نظام مصطفیٰﷺ کے نفاذ اور مقام مصطفیٰﷺ کے تحفظ کے لئے بسر کی ۔ وہ اسمبلیوں میں گونجنے والی ایک ایسی گرج دارآواز تھی جو حکمرانوں کے ایوانوں میں ہمیشہ لرزہ طاری کرتی رہی۔

ان خیالات کا اظہارجماعت اہلسنت کے ضلعی ناظم اعلی علامہ رانا محمد اصغر چشتی، حافظ محمد آصف رضااور حافظ محمد عثمان نے یہاں مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ؒ کی سالانہ برسی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازیؒ نے جب انتقال کیا تو انکے بینک اکائونٹ میں ایک ہزار روپے بھی نہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اسمبلی کے ایوانوںمیں رہنے کے باوجود پوری زندگی فقیری میں گزاری اور اسلامک ورلڈ مشن کے پلیٹ فارم پر مولانا نورانی ؒکے ساتھ مل کر اسلام کے ابدی پیغام کو پوری دنیا میں پہنچایا۔لیکن آج ملک ایسی محب وطن اور اسلام پسند قیادت سے محروم ہوچکا ہے۔ اسمبلیوں میں پہنچنے والوںکی لوٹ مار نے ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کردیا۔ قوم آج پھر سلطان محمود غزنویؒ، صلاح الدین ایوبی، محمد بن قاسم اورحضرت خالد بن ولیدؒ جیسے جرنیلوں کی منتظر ہے۔اس موقع پر مولانا عبدالستار خان نیازیؒ کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

متعلقہ عنوان :