ہنگو: سکول طا لب علم کے اغوا کی کو کوشش ناکام ،ملزمان فرار،مقدمہ درج

ہفتہ 5 مئی 2018 20:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں سکول طا لب علم کے اغوا کی کوشییش ناکام ،ملزمان فرار،مقدمہ درج، موٹر کار میں سوار مسلح افراد نے سکول وین کو روکوا کر طالب علم کواغواء کر لے گئے۔ دوآبہ پولیس نے ملزمان کا پیچھا کرکے کئی گھنٹو ں بعد طورہ غنڈی بانڈری علاقہ غیر سے بازیاب کرایا۔ ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز ہنگو کے علاقہ تھانہ دوآبہ کے حدود میں واقع سروزئی کے مقام پر اچانک ایک موٹر کار بھرے بازار میں سامنے آکر سکول وین کو روک دیا اور مسلح افراد نے سکول وین سے چوتھویں کلاس کے طالب علم محمد حمزہ عمر 11سال کو اغواء کر لیا جس کے بعد پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران چند گھنٹوں میں طورہ غنڈی بانڈری علاقہ غیر سے مغوی محمد حمزہ کو بازیاب کرلیا تا ہم پولیس کے آنے سے پہلے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد مغوی کے بھائی محمدبلال ولد محمد یاسین نے تھانہ دوآبہ میں دو افراد خالدولد مزر اور داورولدشرین ساکنان طورہ غنڈی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس نے تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کے لئے چھاپے مار کاروائیاں بھی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :