ہنگو: اپر اورکزئی ایجنسی میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے بعد پہلی مرتبہ جمعیت علمائے اسلام ف اورکزئی ایجنسی کی جانب سے مولانا محمد جاوید کی قیادت میں غلبہ اسلام کانفرنس کا انعقاد

ہفتہ 5 مئی 2018 20:38

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) اپر اورکزئی ایجنسی کنڈی مشتی میں آئی ڈی پیز کی واپسی کے بعد پہلی مرتبہ جمعیت علمائے اسلام ف اورکزئی ایجنسی کی جانب سے مولانا محمد جاوید کی قیادت میں غلبہ اسلام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ غلبہ اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے متوقع امیدوار جے یو ائی ملک حاجی قاسم گل ،مولانا ضیاء الرحمان فاروقی ،مولانا اشرف صدر جے یو ائی اورکزئی مولانا فیض الرحمان و دیگر نے کہاکہ ہمیں اپنی تقدیر کو بدلنے کیلئے شعور اور احساسات کو زندہ کرنے کی ضرورت ہیں ،جس قوم کی احساسات زندہ ہو وہ ترقی کر سکتی ہے، انہوںنے کہاکہ آنے والے الیکشن میں جمعیت علمائے اسلام کا ساتھ دیں کیونکہ جے یو آئی واحد مذہبی سیاسی جماعت ہے جو کہ عوام کی دنیاوی ترقی کے ساتھ ساتھ آخرت کی بھی رہنمائی کر رہی ہیںاور اسمبلی کے فلورپر عوام اور اسلام کیلئے آواز اٹھا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہاکہ ہمیں پیغمبر رسول ؐ کی اس پرچم کے سائے تلے ایک ہونا چاہئے ۔کانفرنس کے موقع پر علاقہ عوام نے پہلی مرتبہ دس سال بعد اس طرح پروگرام کے انعقاد پر جے یو آئی کے رہنمائوں کا شکریہ ادا کیا اور الیکشن میں ساتھ دینے کابھی اعلان کیا ۔کانفرنس میں مولانامحمد اشرف کے فرزند نے قرات میں قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہوئے کانفرنس کو چار چاند لگائے ۔

متعلقہ عنوان :