چنیوٹ،نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ہفتہ 5 مئی 2018 20:38

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) نہر میں نہاتے ہوئے اٹھائیس سالہ نوجوان گہرے پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہو گیا تفصیلات کے مطابق نہر جھنگ برانچ میں ساہیانوالہ کا رہائشی محمد سفیان گرمی کی شدت کا کم کرنے کیلئے نہر میں نہانے گیا تو گہرے پانی میں ڈوب گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نوجوان کی لاش کی تلاش شروع کر دی آخری اطلاعات کے مطابق نوجوان کی لاش نہ مل سکی۔

متعلقہ عنوان :