چنیوٹ، سید کلیم علی امیر شاہ کا پی پی 93سے 2018ء الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

ہفتہ 5 مئی 2018 20:40

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما امیدوار صوبائی اسمبلی سید کلیم علی امیر شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر حلقہ پی پی 93سے 2018ء الیکشن میں حصہ لیں گے۔

(جاری ہے)

کارکنوں اور میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا تو فضاء زندہ ہے بھٹو زندہ ہے۔

بلاول بھٹو زندہ باد کے نعروں میں گونج اٹھی کارکنوں نے پیپلز پارٹی زندہ باد ، نعرے تکبیر، نعرے رسالت ، نعرے حیدری کے فلک شکاف نعرے لگائے اس موقع پر سید کلیم علی امیر نے ضلع چنیوٹ کی تینوں تحصیلوں کی ترقی ، خوشحالی کے لئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی تو کارکنوں نے کامیابی کیلئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کیا۔