بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد میں بین الاقوامی میری ٹائم سمپوزیم 2018کا انعقاد

ہفتہ 5 مئی 2018 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز، بحریہ یونیورسٹی اسلام آباد ، 07مئی 2018 کو ایک روزہ "انٹرنیشنل میری ٹائم سمپوزیم "کا انعقاد کر رہا ہے ۔ اس سمپوزیم کا موضوع ’’ بحرِ ہند کے خطے ، اس سے ملحقہ علاقوںکی اقتصادیات اور پاکستان کے لیے ترقی کے امکانات پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے اثرات ‘‘ ہے۔

ا س سمپوزیم میں قومی اور بین الاقوامی، معروف مقر رین حصہ لینگے۔ عالمی طاقتوںکی دلچسپیوں کی مغرب سے مشرقی خطے کی طرف منتقلی ، تیزی سے بدلتے ہوئے اقتصادی اور سیاسی منظر نامے کی وجہ سے اس سمپوزیم کا انعقاد نہایت اہمیت کا حامل ہے۔مزید برآں ، ماہرین کا خیال ہے کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو(Belt and Road Initiative) اور اس سے جڑے خطے اور بیرونی قوتوں کے مفادات، انڈین اوشن ریجن کے مستقبل پر اثر انداز ہونے والے اہم ترین عناصر ہیں۔

(جاری ہے)

اس تناظر میں ، خطے میں ظہور پذیر رجحانات اور قومی و علاقائی سطح پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کے ممکنہ اثرات کو سمجھنا بھی سمپوزیم کا ایک اہم مقصد ہے۔ سیاسی و جغرافیائی صورتحال ، دفاعی معاملات اور سیکیورٹی عوامل کے تناظر میں جغرافیائی اقتصادیات سمپوزیم کے شرکاء کی توجہ کا مرکز ہوںگی۔ اس سمپوزیم سے نہ صرف پاکستان کی اقتصادی اور سیکیورٹی صورتحال پر بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹوکے فوائد سامنے آئیں گے بلکہ یہ بحری امور بالخصوص انڈین اوشن ریجن میں ابھرتے ہوئے نئے رجحانات سے متعلق شعور اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :