گرمی کی شدت یا پھر زبان کی پھسلن ، احسن اقبال بجلی کی پیدوار کلومیٹر کے حساب سے بتاتے رہے

ہفتہ 5 مئی 2018 20:40

گرمی کی شدت یا پھر زبان کی پھسلن ، احسن اقبال بجلی کی پیدوار کلومیٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) گرمی کی شدت یا پھر زبان پھسل گئی احسن اقبال بجلی کی پیدوار کلومیٹر کے حساب سے بتاتے رہے‘ وزیر داخلہ احسن اقبال ایک تقریب میں اپنے خطاب کے دوران جب بجلی کی پیدوار کے حوالے سے شرکاء کو بتا رہے تھے تو ان کی زبان پھسل گئی اور کہا کہ مئی کے مہینے میں ہم 23 ہزار کلومیٹر بجلی پیدا کی تاہم شرکاء بھی چپ چاپ بیتھے ان کی گڈمڈ تقریر سنتے رہے وزیر داخلہ نے اس موقع پر موٹر وے پر بھی بات کی جس کی وجہ سے شاہد ان کے ذہن میں میگاواٹ کی بجائے کلومیٹر ہی سوار ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :