موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کے وعدہ کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے،سید نیئر حسین بخاری

عوام ان حکمرانوں سے غلط بیانیوں کا حساب لیں گے ،ذولفقار علی بھٹو سے لے کر آصف علی زردای تک عوام نے خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے، مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی

ہفتہ 5 مئی 2018 20:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی پچاس سالوںسے غریب کے حقوق کی بات کر رہی ہے ذولفقار علی بھٹو سے لے کر آصف علی زردای تک عوام نے خدمت کرنے کا موقع فراہم کیا ہے جبکہ موجودہ حکومت لوڈشیڈنگ کے وعدہ کو پورا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے اور ملک میں لوڈشیڈنگ جاری ہونے سے ملک اندھیروں میں ڈوب گیااور موجودہ حکومت غلط بیانی سے کام لے رہی ہے جبکہ سسٹم میں دس ہزار میگاواٹ بجلی جمع نہیں کی گئی جس کے باعث آنے والے الیکشن میںعوام ان حکمرانوں سے غلط بیانیوں کا حساب لیں گئے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے کمرشل مارکیٹ راولپنڈی میں ممبرسازی کیمپ کے دورہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت آئینی اور قانونی طور پر بجٹ پیش ہی نہیں کر سکتی تھی الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتا ہوں صاف شفاف انتخابات کے لئے کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ یوتھ کا پروگرام سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی نے دیا تھاپی پی پی آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے کبھی نہیں چاہئیں گے انتخابات ملتوی ہوں کارکن کے پیپلز پارٹی چھوڑنے کی باتوں میں صداقت نہیںپیپلز پارٹی کی کارکردگی دیگر سیاسی جماعتوں سے بہتر ہے یہی ہماری کامیابی ہو گی انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سمیت ملک بھر میں پاکستان پیپلز پارٹی نے رکنیت سازی مہم کا آغاز کردیا ہے اور مستقبل پاکستان پیپلز پارٹی کا ہے موجودہ حکومت نے منشور میں کہاتھا کہ لوڈ شیڈنگ ختم کریں گے لیکن 5 سال گزرنے کے باوجود 12 سے 15 گھنٹے لوڈ شیڈنگ معمول ہے موجودہ حکومت نے اگر بجلی 5 سالوں میں 10 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی ہوتی تو آج ملک کو لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہ ہوتا بجلی کے حوالے حکمرانوں کے دعوے اور وعدے جھوٹے ہیں میاں برادران نے ہر معاملے میں قوم سے غلط بیانی سے کام لیا ہے آنے والے انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے ان وعدہ خلافیوں کی پاداش میں ن لیگ کو مسترد کردیں گے حکومت کی جانب سے پیش کیا جانے والا بجٹ آئینی خلاف ورزی ہے، ہم اس غیر آئینی بجٹ کو تسلیم نہیں کرتے 2013 کے انتخابات آر آوز الیکشن تھے، امید ہے اب الیکشن کمیشن آزادانہ اور شفاف انتخابات کروائے جائیں گے اگر انتخابات شفاف ہوگئے تو وفاقی و تمام صوبائی حکومتیں پیپلز پارٹی کی ہونگی میاں نواز شریف میں ہمت ہے تو خلائی مخلوق کا نام لیں، عوام کو پہلیاں نہ سنائیں عام انتخابات میں ٹکٹ پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کو دیں گے اقتدار میں آئے تو یہ اقتدار پیپلز پارٹی کے جیالوں کا ہوگا انتخابات بروقت اور جمہوری عمل کا تسلسل چاہتے ہیںبے نظیر قتل کیس میں پنجاب حکومت نے کردار صحیح معنوں میں ادا نہیں کیا تشویش ہے پنجاب حکومت نے بروقت گواہ فراہم نہیں کئے۔