راولپنڈی،کانسٹیبل قتل کیس میںگرفتار3 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کاحکم ، سماعت15 مئی تک ملتوی

ہفتہ مئی 20:41

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت نمبر3کے جج عبدالرحیم نے کانسٹیبل قتل کیس میںگرفتار3 ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے اڈیالہ جیل بھجواتے ہوئے سماعت15 مئی تک ملتوی کر دی ، مقدمہ میں گرفتارملزمان ریاض بٹ ، امتیاز بٹ اور شیر زمان کیخلاف تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس نے پولیس کانسٹیبل کے قتل پر مقدمہ درج کر تے ہوئے گرفتار کیا تھا گزشتہ روز عدالت نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے بعد 15 مئی کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔