راولپنڈی ، سول سوسائٹی اور وکلاء کے زیر اہتمام کچہری چوک سے ضلع کونسل تک افواج پاکستان کے حق میں ریلی

پاک فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے دشمن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں ،مقررین

ہفتہ 5 مئی 2018 20:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) سول سوسائٹی اور وکلاء کے زیر اہتمام کچہری چوک سے ضلع کونسل تک افواج پاکستان کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مسعود الحسن شاہ ایڈووکیٹ،شاہد محمود عباسی ایڈووکیٹ اورپختون اتحاد کے رہنما ثناء اللہ نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے دشمن کی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں،پاک افغان باڈر پر امریکہ اور انڈیا اپنی سازشوں میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے،وطن دشمن ایجنٹوں کو چیک پوسٹوں پرکھڑے فوجی جوانوں سے تکلیف ہے چیک پوسٹوں کو ہٹانے کا مطالبہ کرنے والے دشمن کے ایجنٹ ہیں اور غیر ملکی ایجنڈے کی تکمیل کے لیے افواج پاکستان کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیںانہوں نے کہا کہ پاکستان کے سیکورٹی ادارے پوری طرح باخبر ہیں کچھ لوگ گھناؤنی سازش کے تحت افواج پاکستان کو بدنام کرنے کا حصہ بن رہے ہیں کچھ غدار چند پیسوں کے لیے امریکہ اور انڈیا کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں اور لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم پنجابی، سندھی بلوچی اور پٹھان سب ایک ہیںامریکہ اور انڈیا نے افغانستان اور پاکستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے اس موقع پر شاہد محمود عباسی ایڈووکیٹ ،جی ایم شاہ ایڈووکیٹ، مسعود الحسن شاہ ایڈووکیٹ، شاہد محمود لنگڑیال ایڈووکیٹ،چوہدری قیصر مشتاق ایڈووکیٹ، علی اصغر شاہ ایڈووکیٹ سمیت پختون اتحاد سے تعلق رکھنے والے افرادبھی موجود تھے ریلی میں شریک لوگوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد، کے پر جوش نعرے لگائے۔