گزشتہ مردم شماری کے دوران حرمزئی میونسپل کمیٹی کے مختلف بلاکس کو کم کرنے اور ایک دوسرے میں قوائد وضوابط کے بر خلاف کیا گیا تھا، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

ہفتہ 5 مئی 2018 20:51

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2018ء) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی حرمزئی علاقائی یونٹ کے جاری کر دہ بیان میں مرکزی الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام سے پر زور مطالبہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ مردم شماری کے دوران حرمزئی میونسپل کمیٹی کے مختلف بلاکس کو کم کرنے اور ایک دوسرے میں قوائد وضوابط کے بر خلاف کیا گیا تھا اور اس غیر قانونی اقدام کے نتیجے میں حرمزئی میونسپل کمیٹی کی آبادی اور ووٹر لسٹ جغرافیائی طور پر شدید متاثر ہوئی تھی جس پر میونسپل کمیٹی حرمزئی کے تمام سیاسی جمہوری پارٹیوں او رمعتبرین کی نمائندہ کمیٹی نے مردم شماری کے مرکز ی دفتر اسلام آباد سے رجوع کیا جس پر متعلقہ حکام نے تحقیق کرنے کے بعد تمام بلاکس ازسر نو تصحیح کر تے ہوئے الیکشن کمیشن کے حکام کو اس تصحیح پر عملدرآمد کا حکم بھی دیا ہے جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن اس حکم پر بلا جواز غیر قانونی طور پر عملدرآمد سے انکاری ہے جس کی وجہ سے میونسپل کمیٹی کے تمام پارٹیوں اور معتبرین کو احتجاج پر مجبور کیا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہے لہٰذا مرکزی الیکشن کمیشن، متعلقہ حکام اور صوبائی حکومت اور چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا جاتا ہے کہ حرمزئی میونسپل کمیٹی کے تمام بلاکس کے تصحیح کے حکم پر عملدرآمد کرایا جائے۔