Live Updates

ریپڈ بس پر اربوں روپے پھونکنے کے بعدمنصوبے کاکچاچٹھاکھل گیاہے،امیرمقام

ہفتہ 5 مئی 2018 21:03

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ( ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ریپڈبس پر اربوںروپے پھونکنے کے بعدمنصوبے کاکچاچٹھاکھل گیاہے،پشاورکے عوام کوتکالیف دینے اورمصیبت میںڈالنے پرعمران خان اوروزیراعلیٰ پرویزخٹک کومعافی مانگ کرسیاست سے استعفیٰ دیناچاہئے، مردان اورایبٹ آبادکیلئے منگوائی گئی پنک بسوں کوپشاور میںعارضی طورپربی آر ٹی روٹ پرچلانے کے ارادے نے واضح کردیاکہ صوبائی حکومت کے منصوبے ڈسپوزبل ہے،تحریک انصاف کی حکومت سیاسی دکان چمکانے کیلئے کوئی بھی غیرممکن الوقوع منصوبے کاآغازکردیتے ہیں،منصوبے پرنہ صرف قومی خزانہ لوٹاگیابلکہ بھاری قرضہ لیکرصوبے کوقرضوںکے بھنورمیںپھنسادیاہے اورعوام کوشدیدتکلیف میںڈالاگیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے سوڑیزی پایان،پشاورمیںپاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنماحاجی نیازمحمدکی چچی کے وفات پرتعزیت کے بعدذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم کے مشیرا نجینئرامیرمقام نے کہاکہ صوبائی حکومت اپنی ناکامی کاملبہ افسران پرنہ ڈالے،تحریک انصاف کی حکومت کے پاس صرف کنٹینرزرکھنے کیلئے حکومت عملی ہوتی ہے عوامی فلاح وبہبودکے منصوبوںکیلئے صوبائی حکومت کے پاس کوئی لائحہ عمل نہیں۔انہوںنے کہاکہ جس منصوبے کی تشہیرپرکئی مہینوںسے وسائل بے دریغ خرچ کئے جارہے تھے وہ منصوبہ بالآخرخواتین کیلئے منگوائے گئے پنک بسوںکامحتاج ہوگیا جس پرعمران خان اورپرویزخٹک کوشرم آنی چاہئے کہ کیسے وہ لوگ عوام کے مینڈیٹ کیساتھ کھیلتے رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات