انجینئرامیرمقام کابلوچستان میں کوئلے کی کان میںشانگلہ کے مزدوروںکی اموات پرگہرے رنج وغم کااظہار

ہفتہ مئی 21:03

پشاور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مئی2018ء) وزیراعظم کے مشیر اوپاکستان مسلم لیگ( ن) صوبہ خیبرپختونخوا کے صدر انجینئرامیرمقام نے ماروڑکوئٹہ بلوچستان میں کوئلے کی کان میںشانگلہ کے مزدوروںکی اموات پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔

(جاری ہے)

انجینئرامیرمقام نے وزیراعلیٰ بلوچستان،،،گورنر بلوچستان سی ملبے تلے دھبے لاشوںکوجلدی نکالنے اورگھروںتک پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلانے کیلئے رابطہ کیا ۔ انجینئرامیرمقام نے جاںبحق افرادکے لواحقین سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کواپنے جواررحمت میںجگہ دے اور پسماندہ خاندانوںکویہ ناقابل تلافی صدمہ صبرواستقامت سے برداشت کرنے کی توفیق عطاکرے۔