چمیالی کے علاقہ بنڈیالی داخلی اندر سیری میں دو کمسن بچوں کی ماں کو سسر اور دیور نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

ہفتہ 5 مئی 2018 21:03

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2018ء) چمیالی کے علاقہ بنڈیالی داخلی اندر سیری میں دو کمسن بچوں کی ماں کو سسر اور دیور نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر اس کے سسر اور دیور کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، نعش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ بکوٹ کی چوکی چمیالی کی حدود بنڈیالی داخلی اندر سیری میں دو کمسن بچوں کی ماں یاسمین بی بی زوجہ محمد ریاست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ بکوٹ پولیس نے مقتولہ کے بھائی کی رپورٹ پر اس کے سسر محمد آصف ولد سمندر اور اس کے دیور صداقت ولد محمد آصف کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرا دیا۔ مقتولہ کے بھائی نے درخواست میں بتایا کہ مقتولہ کے سسر کے کہنے پر اس کے دیور نے فائرنگ کر کے قتل کیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال پہنچائی جہاں سے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالہ کر دی گئی، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :